کشمیری خواتین کے بھارت مخالف نعرے، محبوبہ مفتی کو شرمندگی

By: Samaa Web Desk
May 16, 2017

 

سرینگر : مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو اس وقت شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب سرینگر میں ایک تقریب کے دوران خواتین نے آزادی کے حق اور بھارت مخالف نعرے لگانا شروع کردیئے۔

سرینگر میں کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں بڑی تعداد میں خواتین جمع تھیں، جیسے ہی محبوبہ مفتی تقریب میں پہنچیں اور سامعین سے خطاب شروع کیا تو خواتین نے اپنی نشستوں سے اٹھ کر آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگانا شروع کردیئے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین احتجاج کرتی ہوئی تقریب سے باہر آگئیں، پولیس نے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ کو بچالیا اور انہیں ایک گھنٹے سے زائد عرصے تک کسی محفوظ جگہ پر رکھا۔ ویب ڈیسک / اے پی پی

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.