ٹوئٹر کے استعمال پر پابندی

March 18, 2017

Part-PAR-Par7946201-1-1-0

ریاض: سعودی عرب کی ایک عدالت نے ایک مذہبی مبلغ پر سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری رکھنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔

سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عواد القرنی نامی مبلغ کے ٹوئٹر پر دوملین کے قریب فالوورز ہیں۔اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ عدالت نے نقص امن کے الزام میں ان پرٹوئٹر کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

awadalqarni-759

عدالت نے مذہبی مبلغ کو ایک لاکھ سعودی ریال جرمانے کی ادائیگی کا حکم بھی دیا ہے۔واضح رہے عواد القرنی پر قبل ازیں کالعدم تنظیم اخوان المسلمین سے روابط کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ سماء / اے پی پی

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.