شہاب ثاقب گرنے سے گھر لرز اٹھے

By: Samaa Web Desk
March 17, 2017

غذر: گلگت بلتستان کی تحصیل غذر میں گزشتہ رات شہابِ ثاقب گرنے سے پورا علاقہ لرز اٹھا، جس کے بعد لوگ خوفزدہ کے مارے گھروں سے  نکل آئے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر غذر میر وقار احمد کا کہنا تھا کہ شہابِ ثاقب پہاڑ پر گرا تھا، جہاں کوئی آبادی نہیں، تاہم اس سے پیدا ہونے والی آواز اتنی شدید تھی کہ گھر لرز کے رہ گئے اور لوگ خوفزدہ ہوگئے۔

واقعہ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ عینی شاہدین کے مطاب غذر میں گرنے والا شہابِ ثاقب کافی بڑا معلوم ہو رہا تھا۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.