اب پاسورڈ چھپ نہ سکے گا،امریکا جانےکیلئےپاسورڈ بتاناہوگا

SAMAA | - Posted: Feb 10, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 10, 2017 | Last Updated: 4 years ago

19652684_ml
واشنگٹن : خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ جانے کیلئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاسورڈز بھی جمع کرانے پڑینگے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق امریکا جانے والوں سے سوشل میڈیا پاس ورڈ بھی پوچھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

password
پابندی زدہ 7 مسلم ممالک سے امریکا جانےکے خواہشمندوں سے سوشل میڈی پاس ورڈ بھی پوچھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اقدام کا مقصد جانچ پڑتال کے عمل کو مزید سخت بنانا ہے تاہم ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔

 

846873215613c38d11d1c-v1
امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے وزیر جان کیلی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں امریکی سفارت خانے ویزا حاصل کرنے والے افرد سے ان کے سوشل میڈیا پاس ورڈ کے بارے میں سوال کرسکتے ہیں، جس کا مقصد ان کے پس منظر کے حوالے سے مزید حقائق کو جاننا ہے ۔

cbpline
انہوں نے بتایا کہ ان ممالک میں ماضی کی جانچ پڑتال کا نظام بہت کمزور ہے، اسی لیے ہمارے لیے بھی فیصلہ کرنا مشکل ہوتا ہےلہٰذا پاس ورڈ ملنے کی صورت میں ہم خود دیکھ سکیں گے کہ وہ انٹرنیٹ پر کیا کرتے ہیں؟ اور اگر وہ اس حوالے سے تعاون نہیں کریں گے تو پھر امریکا میں داخل نہیں ہوسکیں گے، جان کیلی نے بتایا کہ فی الحال اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube