ہوم   > سوشل میڈیا میں

گلوکار جوڑے میں علیحدگی کی وجہ

3 years ago

Nick-Cannon-Mariah-Carey-Main
لاس اینجلس : سماجی رابطے کی ویب سائٹس اس وقت معروف گلوکار جوڑے ماریہ کیری اور ریپر نک کینن کے درمیان علیحدگی کی خبروں سے بھرا پڑا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ماریا کیری اور ریپرنک کنن میں علیحدگی ہوگئی ہے، دونوں کی جانب سے علیحدگی کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا بازار گرم ہوگیا۔

نیوز ایجنسی کے مطابق گلوکارہ ماریا کیری اور ریپرنک کنن میں طلاق ہوگئی ہے، دونوں کی طلاق کا مقدمہ عدالت میں چل رہا تھا۔

نک کنن نے اپنے بیان میں کہا کہ ماریا اور ان کے درمیان طلاق ہو گئی ہے اور تمام معاملات کسی تلخی کے بغیر خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ بدستور دوست رہیں گے اور اپنے بچوں کی نگہداشت مل کر کریں گے۔

دونوں کے دو جڑواں بچے ہیں جن کی عمر پانچ سال ہے۔ سماء

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں