ہوم   > سوشل میڈیا میں

بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

SAMAA | - Posted: Oct 1, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 1, 2016 | Last Updated: 4 years ago

Free Calls to Pakistan via Skype
اسلام آباد : وفاقی محتسب نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سکائپ پر سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات کی سماعت کا سلسلہ شروع کر دیا۔


وفاقی محتسب نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سکائپ پر سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات کی سماعت کا سلسلہ شروع کر دیا، جس سے سنمدر پار مقیم لاکھوں پاکستانی تارکین وطن مستفید ہونگے۔

گریونس کمشنر برائے اوورسیز پاکستانیز وفاقی محتسب حافظ احسان احمد کھوکھر نے ہفتہ کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سکائپ پر اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کی سماعت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں نیو یا رک میں پاکستانی کمیونٹی ویلفئیر اتاشی کیساتھ سکائپ پر ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

Skype-Blue
اجلاس کے دوران امریکا میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کو درپیش مختلف مسائل کو زیر بحث لایا گیا۔ حافظ احسان نے کہا کہ سکائپ پر اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات سننے کیلئے ایک میکنزم تیار کر لیا گیا ہے،اور بہت جلد یہ میکنزم سعودی عرب،یو اے ای،کینیڈا،اٹلی،برطانیہ،سپین،جرمنی سمیت دیگر ملکوں میں پاکستانی سفارتخانوں میں متعارف کرا یا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ان مراکز میں اورسیز پاکستانیوں کی شکایات باقاعدگی سے سنی جائینگی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب نے پہلے ہی اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی ائیر پورٹس پر ون ونڈو آپریشن کی سہولتوں کے قیام سمیت مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ وفاقی وزارت خزانہ کو بھی فارن ایکسچینج رمیٹنس کارڈ میں رد و بدل کرنے سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube