Monday, October 19, 2020  | 1 Rabiulawal, 1442
ہوم   > سوشل میڈیا میں

لندن کے پہلے مسلم میئرصادق خان کا مندر کا دورہ

SAMAA | - Posted: May 14, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: May 14, 2016 | Last Updated: 4 years ago

london-mayor-at-temple_650x400_61463216059

لندن : پہلے مسلم میئر منتخب ہونے والے صادق خان کی مندر آمد کی خبر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لندن کے پہلے مسلم میئر منتخب ہونے والے صادق خان نے لندن کے نواحی علاقے نیازدین میں واقع مشہور مندر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صادق خان نے مندر کے مختلف حصوں کو دیکھا اور وہاں ہونے والی مذہبی رسومات کا مشاہدہ کیا۔
sadiq-khan-at-a-hindu-temple_650x400_71463217257
مشہور مندر شری سوامینارائین آمد پر مندر کے گورو نے صادق خان کو عقیدت کے طور پر ہاتھ پر دھاگا بھی باندھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تین مئی کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بھی میئر صادق خان اس مندر کو اپنی پسندیدہ جگہوں میں سے ایک قرار دے چکے ہیں۔
sadiq-khan-at-a-hindu-temple_650x400_51463217280
مندر آمد پر صادق خان کا کہنا تھا کہ بحیثیت لندن کے میئر میں بھارتی کمیونیٹی اور ان لوگوں کیلئے کام کروں گا اور جلد تجارتی وفد کے ہمراہ بھارت کا دورہ کرونگا۔
sadiq-khan-at-a-hindu-temple_650x400_51463217294
ایک موقع پر سوال کے جواب میں صادق خان کا کہنا تھا کہ تشدد اور دہشت گردی کی بھڑھتی کارروائیوں میں میری پہلی ترجیح لندن کو پرامن اور محفوظ بنانا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube