ہوم   > سوشل میڈیا میں

رواں سال یورپ پرداعش کابڑاحملہ ہوگا،میکسیکن جادوگرکی پیشگوئی

4 years ago

میکسیکو سٹی : میکسیکو کے جادوگر نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال یورپ پر داعش کا بڑا حملہ ہوگا، داعش کے حملے ایشیا، امریکا، جرمنی میں بھی خونریزی پھیلائیں گے۔ جادوگر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی امیدوار کی دوڑ سے برطرفی کا امکان بھی ظاہر کیا۔ میکسیکو میں جادوگر نے داعش کے حملے سے...

میکسیکو سٹی : میکسیکو کے جادوگر نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال یورپ پر داعش کا بڑا حملہ ہوگا، داعش کے حملے ایشیا، امریکا، جرمنی میں بھی خونریزی پھیلائیں گے۔ جادوگر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی امیدوار کی دوڑ سے برطرفی کا امکان بھی ظاہر کیا۔

میکسیکو میں جادوگر نے داعش کے حملے سے خبردار کرنے کیلئے کی خصوصی کانفرنس کی اور اپنے کارڈ الٹ پلٹ کر سب کو خبردار کردیا۔ یورپ پر داعش کا سب سے بڑا حملہ ہوگا۔ جادوگر نے پیشگوئی کردی۔

'داعش کے خودکش بمبار یورپ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائیں گے، حملے براہ راست ایشیا، امریکا اور جرمنی کو بھی بری طرح متاثر کریں گے، روس بھی حملوں کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔

جادوگر نے امریکی صدارتی انتخاب پر بھی اپنی پیشگوئی دے ڈالی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے بڑی خبر سنا دی، جادوگر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدارتی انتخاب میں ریپبلیکن امیدوار کے طور پر حصہ نہیں لے سکے گا، ممکن ہےڈونلڈ آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب میں کھڑا ہوگا۔

جادوگروں نے کانفرنس میں موجود لوگوں پر بلائیں ٹالنے کا عمل بھی کیا، میکسیکو کے جادوگر نے وینزویلا اور اپنے ملک کے ڈرگ مافیا ایل چیپو کے بارے میں بھی پیشگوئیاں کی ہیں۔ سماء
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں