اسکول کے بچوں نے بندر گود لے لیا

By: Samaa Web Desk
December 14, 2015

لاہور : لاہور کے چڑیا گھر میں بندروں کا عالمی دن منایا گیا، جہاں بچوں کی طرف سے خاطر تواضع پر بندروں نے خوب اچھل کود کی اور اسٹائل بنا کر تصویریں بھی کھنچوائیں۔

بندر بول تو نہیں سکتے مگر پیار کی زبان خوب سمجھتے ہیں۔ بچوں نے ان جیسا روپ دھار کر اٹھکھیلیاں کیں تو بندر بھی پیچھے نہ رہے۔ پہلے سب نے کی اچھل کود اور پھر ہوئی بندروں کی کھانے سے تواضع۔ اس موقع پر ننھے بچوں نے اپنا تیار کردہ ٹیبلو بھی پیش کیا۔

عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی کیک کاٹا گیا اور مہمانوں نے اظہار محبت کے طور پر ایک بندر کو گود بھی لیا۔ لاہور چڑیا گھر میں خوشی کے یہ مناظر بچوں نے تصاویر بنا کر اپنے کیمروں میں بھی محفوظ کیے۔ سماء Email This Post

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.