ہوم   > سوشل میڈیا میں

ڈونلڈٹرمپ امریکاکیلئےذلت ہے،امیرترین شہزادہ ولیدبھی بول پڑے

4 years ago

timthumb.php

دبئی : عرب دنیا کے امیر ترین شہزادہ ولید بن طلال بھی امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کی مسلمانوں کے خلاف زہر فشانی اور امریکا میں داخلے پر پابندی مطالبے کے خلاف بول پڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں پرنس ولید بن طلال نے ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ بیانات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاﺅس میں جانے والے امیدواروں کی فہرست سے ٹرمپ کو نکال باہر پھینکناچاہیے کیونکہ وہ کبھی جیت نہیں سکتا۔

اُنہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف پرانی بڑی پارٹی بلکہ پورے امریکا کیلئے ذلت ہے، مشرق وسطیٰ میں موجود بزنس مین پرنس الولید امریکی بلینیر پر تنقید کرنے والی بڑی شخصیت ہیں۔

اس سے قبل یواے ای کے ٹائیکون احمد الہبتور بھی ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کے امکانات کو مسترد کرچکے ہیں اور کہا تھا کہ وہ ٹرمپ پر مزید بھروسہ نہیں کرسکتے، وہ اسلام کا بڑا دشمن ہے اور وہ مزید ٹرمپ ہوم برانڈ کی حمایت نہیں کرسکتے۔ سماء

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں