Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > سوشل میڈیا میں

کم عمری کی شادی کیخلاف آواز اٹھانےوالی سوات کی14سالہ حدیقہ

SAMAA | - Posted: Sep 20, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 20, 2015 | Last Updated: 5 years ago

نیویارک : لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف آواز اٹھانے والی سوات کی  چودہ سالہ حدیقہ بشیر نے امریکا میں محمد علی انٹرنیشل ہیومینیٹیرین ایوارڈ حاصل کر لیا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والی حدیقہ کو پاکستان میں بچوں کی شادیوں کے خلاف کام کرنے پر نامور بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تیرہ سالہ حدیقہ بشیر ملالہ یوسفزئی کے بعد سوات سے تعلق رکھنے والی دوسری نوجوان طالب علم ہیں جنہیں بین الاقوامی پذیرائی ملی، انہیں تیسرے محمد علی ہیومینیٹیرین ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ امریکا میں گلوبل ٹائز کی صدر جنیفر کلنٹن کی جانب سے دیا گیا۔ حدیقہ اپنے علاقے میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرتی ہیں جبکہ وہ اب تک بچوں کی متعدد شادیاں بھی رکوا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ حدیقہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی سب سے کم عمر شخصیت ہیں۔ اس موقع پر سماء سے خصوصی گفت گو میں حدیقہ کے والدین کا کہنا تھا کہ حدیقہ ضلع کے ہر گھر میں جایا کرتی تھیں اور بچوں کی شادیوں کے خلاف لوگوں کو آگاہی فراہم کرتی تھیں۔ سماء سے خصوصی بات چیت میں والدین کا اور
کیا کہنا ہے آئے آپ کو بھی سناتے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube