Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

کامیاب جوان پروگرام،اب تک40ارب روپے کےقرضےمنظور

SAMAA | - Posted: Jan 15, 2022 | Last Updated: 7 days ago
SAMAA |
Posted: Jan 15, 2022 | Last Updated: 7 days ago

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت اب تک 40 ارب روپےکے قرضے منظور کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے بتایا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 22 ہزار نئے کاروبار شروع کیے گئے، جس جس کے پاس آئیڈیا تھا،اس کو قرض دیا گیا۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ رواں سال جوانوں میں 50 ارب روپے کے قرضے تقسیم کریں گے، منظور شدہ 40 ارب روپے میں سے 30 ارب روپے فراہم کردیے گئے ہیں، ہم نے نوجوانوں کو نون لیگ کی طرح نیلی پیلی ٹیکسی کے پیچھے نہیں لگایا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ نون لیگ دور میں صرف 26 ارب روپے تقسیم ہوئے تاہم ہماری حکومت نے محض 2021 میں 27 ارب روپے جاری کیے، ن لیگ دور میں قرض پروگرام کی سربراہ  مریم نواز تھیں، تمام قرض وزیراعظم آفس سے منظور ہوتے تھے تاہم اب بینک قرضے منظور کررہے ہیں تاکہ شفافیت کو ملحوظِ خاطر رکھا جاسکے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube