Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

سندھ میں تعلیمی ادارے بندنہیں ہونگے، ٹاسک فورس کافیصلہ

SAMAA | - Posted: Jan 15, 2022 | Last Updated: 7 days ago
SAMAA |
Posted: Jan 15, 2022 | Last Updated: 7 days ago

سندھ ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود سندھ بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔

ہفتے کوکراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں ٹاسک فورس اجلاس ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام اسپتال، سرکاری ونجی اسپتالوں کا سروے کیا جائے گا اوراسپتالوں کی گنجائش کا جائزہ لیا جائے گا۔

سندھ ٹاسک فورس نے زور دیا کہ اسپتالوں میں گنجائش اور ضروریات کے حوالے سے سخت نگرانی کی جائے گی۔

اس کے علاوہ صوبے بھر میں عوامی مقامات پرماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے،جوسرکاری افسران ماسک نہیں پہنیں گے،ان پرجرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ٹاسک فورس کے فیصلے میں جرمانے کی مد میں ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ٹاسک فورس نے صوبے کے شادی ہالز، مارکیٹس،عوامی مقامات پرماسک پہننا لازم قرار دیا ہے۔ تمام شادی کی تقریبات میں کھانا باکس میں دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صوبے میں صرف ويکسينيٹڈ افراد کو مارکیٹس میں داخلے کی اجازت ہوگی اورانتظامیہ کو ویکسی نیشن کارڈ کا رکارڈ لازمی چیک کرنا ہوگا۔

صوبائی حکومت نےویکسی نیشن مہم پورے صوبے میں تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ کرونا کیسزمیں اضافہ احتیاطی تدابیرنہ اپنانے کا نتیجہ ہے تاہم اگر عوام تعاون کریں گے تو کرونا کی لہر پر بھی قابو پالیا جائےگا۔

کراچی میں مثبت کیسز بلند ترین سطح پر

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی ميں مثبت کيسز ايک بار پھر بلند ترين سطح پينتيس اعشاريہ تين صفر کی شرح پر پہنچ چکے ہیں۔

محکمہ صحت کےمطابق کراچی میں گزشتہ24گھنٹوں میں2846کیسز رپورٹ ہوئے اورکرونا کے24میں سے23کیسزمیں اومی کرون کی تصدیق ہوئی۔

کراچی میں اومی کرون کےاب تک 430 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ضلع شرقی میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ وسطی اور غربی میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ ملک میٕں کرونا سے مزید 4 مریض انتقال کرگئے اور مجموعی اموات کی تعداد29 ہزار3ہوگئی ہے۔

این سی اوسی نے مزید بتایا کہ 24گھنٹے میں کرونا کے مزید4 ہزار286 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس دوران کرونا کے52 ہزار522 ٹیسٹ کیے گئے اورمثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب میں کرونا کا پھیلاؤ

ادھر لاہور سمیت پنجاب میں بھی کرونا کا پھیلاؤ تیز ہوگیا ہے۔

ایک روز کے دوران پنجاب میں کرونا سے 2 اموات رپورٹ ہوئیں جن میں سے لاہور سے ایک اور راولپنڈی سے ایک مریض کا انتقال ہوا۔

محکمہ صحت پنجاب نے مزید بتایا کہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب سے 722 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے راولپنڈی سے 159 کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 10 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب نے یہ بھی بتایا کہ لاہور سے کرونا کے 520 کیسز رپورٹ ہوئے اورمثبت کیسز کی شرح 8.5 ریکارڈ کی گئی۔

بوسٹر ڈوز سے متعلق اطلاع

واضح رہے کہ این سی او سی کے مطابق ملک میں انسداد کرونا کی بوسٹر ڈوز کیلئے عمر کی حد کم کر کے 18 سال کردی گئی ہے۔

ملک بھر میں 15 جنوری سے18 سال کی عمر کے افراد بوسٹر ویکسین لگوا سکتے ہیں، این سی او سی کا کہنا تھا کہ بوسٹر ویکسین پہلی ویکسینیشن مکمل ہونے کے6  ماہ بعد لگوائی جاسکتی ہے۔

این سی او سی نے مزید کہا کہ بوسٹر ویکسین بلامعاوضہ لگوائی جا سکتی ہے۔

ائیرٹریول پالیسی

اس کے علاوہ این سی او سی نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے ائیرٹریول پالیسی میں تبدیلی کردی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت کے مطابق نئی ٹریول پالیسی پر عمل درآمد کے آغاز کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق کسی بھی ملک سے کرونا وائرس کے ویکسین شدہ غیر ملکی اور پاکستانی شہری اب پاکستان آسکتے ہیں۔

این سی او سی نے بتایا کہ پاکستان نے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مختلف ممالک کے لیے مختص کردہ کیٹگری بی اور سی ختم کردی ہے۔

این سی او سی نے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Corona virus,Covid situation in Pakistan,Covid ratio,کرونا وائرس،پاکستان میں کرونا کی صورتحال،کراچی میں مثبت کیسز,samaa, samaa tv, samaa digital, سماء، سماء ٹی وی، سماء ڈیجیٹل
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube