Sunday, January 16, 2022  | 12 Jamadilakhir, 1443

پنجاب کے مختلف علاقوں ميں دھند کا راج، موٹرویز بند

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2022 | Last Updated: 2 days ago
SAMAA |
Posted: Jan 14, 2022 | Last Updated: 2 days ago

پنجاب کے مختلف علاقوں ميں دھند کے باعث لاہور کو صوبے کے دیگر اضلاع سے جوڑنے والی مختلف موٹرویز کو بند کردی گئی ہے۔

موٹروے ایم ٹو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک، موٹروے ایم تھری فیض پورلاہور سے درخانہ تک جبکہ موٹروے ایم11لاہور سے سیالکوٹ تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔

اس سے قبل 11 جنوری کو شدید دھند کے باعث لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے بھی فلائٹ آپریشن کیلئے بند کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے جمعرات کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

منگل سے جمعرات کے دوران مری گلیات، ناران، چترال میں برفباری جبکہ باجوڑ، وزیرستان، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی اور مردان میں بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، سوات، گلگت بلتستان اور وادی نیلم میں بھی برفباری جبکہ کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، کوہلو،  بارکھان میں بارش متوقع ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube