Sunday, January 16, 2022  | 12 Jamadilakhir, 1443

کینسر کےعلاج کو بھی صحت کارڈمیں شامل کیاجارہا ہے،محمود خان

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2022 | Last Updated: 2 days ago
SAMAA |
Posted: Jan 14, 2022 | Last Updated: 2 days ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ جگر کی پیوند کاری اور کینسر کے علاج کو بھی صحت کارڈ میں شامل کیا جارہا ہے۔

سوات میں ڈینٹل کالج کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ کالج کا قیام ملاکنڈ کے عوام کی دیرینہ خواہش تھی جو آج پوری ہوگئی ہے۔ ڈینٹل کالج سے سوات سمیت پورے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام اسے مستفید ہوں گے۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ پلس اسکیم پاکستان تحریک انصاف کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جسے مزید جامع مزید جامع بنایا جا رہا ہے اور گردوں کے مفت علاج بھی صحت کارڈ میں شامل کیا گیا ہے، عنقریب مفت او پی ڈی سروسز کو بھی صحت کارڈ اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ وزرائے اعلیٰ نے صرف اپنے اضلاع پر توجہ دی، واحد وزیر اعلی ہوں جو ضم اضلاع سمیت پورے صوبے کو یکساں بنیادوں پر ترقی دے رہا ہوں۔

 وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ادوار میں صرف کاغذوں یا ایک ایک کمرے میں یونیورسٹیاں قائم کی گئیں، ہم جو بھی کام کرتے ہیں پائیداروں بنیادوں پر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چارسدہ، بونیر، کرم ، دیر ، مانسہرہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی میڈیکل کالجز قائم کئے جائیں گے، موجودہ صوبائی حکومت میں صوبے میں میڈیکل کالجوں کی نشستوں کو 1300 سے بڑھاکر 1750 کردیا گیا ہے۔

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سیاحتی سیزن میں 27 لاکھ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے صوبے کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا جس سے صوبے کو 66 ارب روپے کا آمدن حاصل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی بھی حکومت ہوتی تو یہ مہنگائی آنی ہی تھی تاہم موجودہ حکومت مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو خود روزگاری کے لئے 5 لاکھ روپے قرضے دیئے جارہے ہیں جبکہ آئمہ کرام کو 10 ہزار ماہانہ وظائف کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube