Sunday, January 16, 2022  | 12 Jamadilakhir, 1443

محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیشگوئی

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2022 | Last Updated: 2 days ago
SAMAA |
Posted: Jan 14, 2022 | Last Updated: 2 days ago

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے جمعرات کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

منگل سے جمعرات کے دوران مری گلیات، ناران، چترال میں برفباری جبکہ باجوڑ، وزیرستان، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی اور مردان میں بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، سوات، گلگت بلتستان اور وادی نیلم میں بھی برفباری جبکہ کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، کوہلو،  بارکھان میں بارش متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق دیر، ملاکنڈ، سوات، کوہستان، گلگت بلتستان، کشمیر میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے اس وجہ سے سیاحوں کو بالائی علاقوں کے سفر سے گریز کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube