Sunday, January 16, 2022  | 12 Jamadilakhir, 1443

پاکستان کی معیشت بحالی کی راہ پرگامزن ہے،اقوام متحدہ

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2022 | Last Updated: 2 days ago
SAMAA |
Posted: Jan 14, 2022 | Last Updated: 2 days ago

عالمی معاشی صورتحال پر اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت مضبوط بحالی کی راہ پرگامزن ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی بہتری کی وجہ نجی شعبے کی طلب میں اضافہ اور بیرون ملک سے ریکارڈ ترسیلات اور مالی مدد سے بھی بہتری آئی ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کی ایک وجہ شرح سود میں اضافہ ہے،2022 میں مہنگائی 8.3فیصد اور اگلے سال 6.1 فیصد پر آجائے گی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2021 میں معاشی ترقی کی رفتار 4.5 فیصدرہی جبکہ 2022  میں جی ڈی پی گروتھ 3.9 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube