Sunday, January 16, 2022  | 12 Jamadilakhir, 1443

انٹرمیڈیٹ امتحانات،سینٹرل جیل کےقیدیوں کی اے1 گریڈمیں کامیابی

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2022 | Last Updated: 2 days ago
Posted: Jan 14, 2022 | Last Updated: 2 days ago

انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کراچی سینٹرل جیل کے 11 قیدیوں نے اے ون گریڈ اور 7 قیدیوں نے اے گریڈ حاصل کرلیا۔

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں قید قتل کے مجرم نعیم شاہ نے 1100 میں سے 954 نمبر لے کر اے ون گریڈ حاصل کیا۔

انھیں شاہ لطیف تھانے سے قتل کے مقدمے میں 2011 میں سینٹرل جیل منتقل کیا گیا تھا، نعیم شاہ کو چارٹرڈ اکاؤنٹنسی کی جانب سے اسکالرشپ کی بھی پیشکش ہوئی ہے۔

نعیم شاہ کو قتل کے جرم میں 25 سال قید (عمر قید) ہوچکی ہے۔

ان کےعلاوہ سینٹرل جیل کے 7 قیدیوں نے اے گریڈ حاصل کیا جب کہ دو نے بی گریڈ حاصل کیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube