Sunday, January 16, 2022  | 12 Jamadilakhir, 1443

ویڈیو:کرتار پور راہداری پربچھڑے بھائی 74 برس بعدمل گئے

SAMAA | - Posted: Jan 12, 2022 | Last Updated: 5 days ago
SAMAA |
Posted: Jan 12, 2022 | Last Updated: 5 days ago

کرتارپور راہداری نے بچھڑے بھائیوں کو 74 برس بعد ملا دیا۔

پاکستانی شہری اپنے بھائی سے ملنے کرتارپور پہنچا، 80 سالہ صدیق قیام پاکستان کے وقت اپنے بھائی سے بچھڑگیا تھا۔

جذباتی مناظر ديکھ دیگر افراد بھی رو پڑے، پاکستانی شہری صدیق کا تعلق فیصل آباد سے، جب کہ اس کے بچھڑے ہوئے بھائی حبیب عرف شیلا کا تعلق بھارتی پنجاب کے ضلع لدھیانہ کے علاقے پھلے والا سے ہے۔

دونوں بھائی آپس میں مل کر خوب روئے اور جھپیاں ڈالیں۔

میڈیا سے گفتگو میں صدیق کا کہنا تھا کہ جب وہ بھائی اور ماں سے بجھڑا تو اس وقت حبیب کی عمر 2 سال تھی، اس وقت صدیق کی عمر 80 سال ہے۔

صدیق نے مزید بتایا کہ دوستوں کی مدد سے ایسا ممکن ہوا ہے، قیام پاکستان کے وقت صدیق کی والدہ اور بھائی حبیب بجھڑ گئے تھے۔

حبیب نے صدیق کو بتایا کہ ان کی والدہ 1962 میں بھارت میں انتقال کر گئیں تھیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube