Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

سندھ بھرکےتعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کااعلان

SAMAA | - Posted: Dec 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا آغاز 20 دسمبر سے ہوگا۔

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے طے کیے گئے فیصلے کے مطابق صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔

موسمِ سرما کی تعطیلات کے حوالے سے فیصلہ جمعرات کو غلام اکبر لغاری سکریٹری تعلیم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے شروع ہونے والی تعطیلات کے بعد اسکول 3 جنوری سے کھولے جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube