Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

کورکمانڈرزکانفرنس:انتہاپسند عناصرکیخلاف زیرو ٹالرنس کےعزم کا اعادہ 

SAMAA | - Posted: Dec 8, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 8, 2021 | Last Updated: 1 month ago

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت دو روزہ کورکمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیوراولپنڈی میں ہوئی جس میں شرکاء نے عالمی، علاقائی اور ملکی سلامتی کے حالات کا جائزہ لیا گیا۔ 

کانفرنس میں افغانستان میں سنگین انسانی بحران پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بروقت عالمی امداد افغانستان کےامن اورخوشحالی کے لیے ضروری ہے۔

کورکمانڈرزکانفرنس میں سرحدوں پرحفاظتی اقدامات اور فوج میں جاری تربیتی سرگرمیوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ آرمی چیف کی جانب سے ملک کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے چوکنا رہنے پر بھی زور دیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کے گھناؤ نے واقعے کانوٹس بھی لیا گیا۔ 

ترجمان کے مطابق فورم نے ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کا مظاہرے اور انتہا پسندی و دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube