Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

بلوچستان: پنجگور سے 5افراد کی گولیاں لگی لاشیں ملی ہیں

SAMAA | - Posted: Dec 8, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 8, 2021 | Last Updated: 1 month ago

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے پہاڑی علاقے سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں، تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، قاتلوں نے گاڑی بھی جلادی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

لیویز کے مطابق ضلع پنجگور کے پہاڑی علاقے حانے تل سے بدھ کو 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جنہیں ضروری کارروائی اور شناخت کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال پنجگور منتقل کیا گیا، جاں بحق افراد کے جسموں پر گولیوں کے نشانات ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر پنجگور امجد سومرہ نے بھی 5 لاشیں ملنے کی تصدیق کردی۔  سماء ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پہاڑی علاقے حانے تل سے ملنے والی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ 

تحصیلدار پنجگور آغا ظفر کے مطابق لاشیں ایک دن پرانی ہیں، مقتولین کی شناخت خلیل ولد حاجی بلال، داؤد ولد یاسین، حمزہ ولد غلام جان، امان اللہ ولد غلام جان اور شعیب ولد واحد کے نام سے ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے 5 افراد کو قتل کرنے کے بعد ان کی گاڑی کو بھی آگ لگادی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube