Friday, January 28, 2022  | 24 Jamadilakhir, 1443

لاہور:ٹریفک پولیس کی سختی، بغیرلائسنس گاڑی چلانےوالوں پرجرمانے

SAMAA | - Posted: Dec 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Dec 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago

لاہورميں بغير لائسنس ڈرائيونگ اور ديگر ٹريفک قوانين کی خلاف ورزی پرٹريفک پوليس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ شہر میں 24 گھنٹوں میں 1300 سے زائد چالان کئے گئے۔

لاہور میں بغیرڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر جرمانے ہورہے ہیں۔ شہریوں کو 2 ہزار روپے بطور چالان ادا کرنا ہونگے۔سٹی ٹریفک نے لائسنس نہ ہونے پر24 گھنٹوں میں جرمانہ کے 1300سے زائد چالان کیے ہیں۔ون وے کی خلاف ورزی پر بھی عدالتی احکامات کے تحت 15 دنوں میں 28 ہزار چالان کیے جا چکےہیں۔

ادھرلاہور ہائیکورٹ میں اسموگ پر قابو پانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے ہدایت کی کہ ون وے سے متعلق بورڈز آویزاں کیے جائیں۔

جسٹس شاہد کریم نے بتایا کہ ٹريفک وارڈن نے ان کا بھی 2 ہزار روپے کا چالان کيا ہے اوراگروارڈنز پرکوئی دباؤ ہو توعدالت کو آگاہ کریں۔ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ موٹر وے پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube