Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

الیکشن کمیشن کی وزیراعظم کو دورہ پشاور نہ کرنیکی ہدایت

SAMAA | - Posted: Dec 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے باعث وزیراعظم کو دورہ پشاور سے روک دیا ہے۔

ریجنیل الیکشن کمشنر پشاور کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے خط میں ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان پشاور کا دورہ نہ کریں۔

متوقع دورہ انتخابی قواعد کی خلاف ورزی تصور ہوگا۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسا کرنا الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تصور ہوگا۔

وزیراعظم ترقیاتی اسکیم یا کسی منصوبے کا اعلان بھی نہيں کرسکتے۔ انتخابی شیڈول کے بعد وزیراعظم متعلقہ علاقے کا دورہ نہیں کرسکتے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پشاور کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں ڈیلی ڈان میں شائع خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپ کے دورہ پشاور کی خبر اخبار سے ملی ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کسی انتخابی یا عوامی اجتماع میں شرکت نہیں کر رہے۔ دورہ پشاور سرکاری نوعیت کا ہے، جس پر کوئی پابندی نہیں۔

اپنے بیان میں خيبرپختونخوا کے وزير کامران بنگش نے یہ بھی کہا کہ وزيراعظم عمران خان گورنر ہاؤس ميں سرکاری تقریب میں شرکت کريں گے۔ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، جس کا احترام کرتے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات صرف خیبرپختونخوا کے چند اضلاع میں ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا فلاحی پروگرام پورے پاکستان کے غریب عوام کے لئے ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچے ہیں، جہاں وہ پاکستان کارڈ منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube