Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

ویڈیو:پاک نیوی کا میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

SAMAA | - Posted: Dec 8, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 8, 2021 | Last Updated: 1 month ago

پاک بحریہ کی جانب سے ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بدھ 8 دسمبر کو میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

فائر کئے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ میزائلز فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس موقع پر افسران و جوانوں سے خطاب میں امیر البحر کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube