Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

بلوچستان: ایف اے،ایف ایس سی کےنمبروں میں فراڈ کا انکشاف

SAMAA | - Posted: Dec 8, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 8, 2021 | Last Updated: 1 month ago
BBISE

فوٹو: بی بی آئی ایس ای/فیس بک

بلوچستان بورڈ میں ایف اے اور ایف ایس سی کے نمبروں میں بڑے پیمانے پر فراڈ کے معاملے پر بلوچستان حکومت کی جانب سے تعینات انکوائری کمیٹی کے چیئرمین نے چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی بی آئی ایس ای) کو امتحانات کا تمام ڈیٹا جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

انکوائری کمیٹی کی جانب سے 2دسمبرکو لکھے گئے خط میں چیئرمین بورڈ سے کہا گیا تھا کہ وہ بورڈ کے اراکین، ایگزامینرز، پیپرز چیک کرنے والے افراد اور کنٹرولر امتحانات وغیرہ کے بارے میں تمام مطلوبہ معلومات فراہم کریں۔ تاہم، بی بی آئی ایس ای تاحال معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہا۔

دوسری طرف بلوچستان بورڈ کے آفیسرز کے اجلاس میں گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان بلوچستان بورڈ کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس ای بلوچستان کا واحد بورڈ ہے جو صوبے کے لاکھوں طلباء کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

انتظامیہ نے تہیہ کیا ہے کہ تمام کام میرٹ، شفافیت اور جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت عمل میں لائے جائیں گے اس لیے وہ عناصر جن کے ذاتی مفادات کو ان اقدامات سے دھچکہ لگ رہا ہے وہ سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر میں گمراہ کن پروپیکنڈا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم بلوچستان نے ایف اے اور ایف ایس سی کے امتحانات میں طلباء کو نمبر دینے میں بورڈ حکام کی جانب سے کی جانے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube