Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

بیان گلگت میں دیا،جو پاکستان سے باہر ہے، رانا شمیم

SAMAA | - Posted: Dec 8, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 8, 2021 | Last Updated: 1 month ago

ذیل میں دن بھر کی اہم خبروں کا راؤنڈ اپ پیش کیا جا رہا ہے۔

رانا شمیم نے شوکاز نوٹس کا تحریری جواب جمع کروا دیا۔ مؤقف اپنایا کہ ثاقب نثار کا سامنا کرنے کو تیار ہوں۔ گفتگو گلگت میں ہوئی جو پاکستان کی حدود سے باہر ہے۔ مرحومہ اہلیہ سے حقائق ریکارڈ پر لانے کا وعدہ کیا تھا۔ بیان حلفی پبلک نہیں کیا، توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہو سکتی۔ عدالت کے اندر رانا شميم کے پوتے کو لندن ميں ہراساں کرنے کا دعویٰ کيا گيا۔ باہر آ کر رانا شمیم نے خود کو ہراساں کئے جانے کا الزام لگا دیا۔

ملک میں کرونا سے مزید 9 مریضوں کی جان چلی گئی۔ مجموعی اموات اٹھائيس ہزار سات سو تيرانوے ہوگئی۔ این سی اوسی کے مطابق چوبيس گھنٹے میں کرونا کے تينتاليس ہزار پانچ سو تين ٹیسٹ کیے گئے۔ تين سو دس نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاريہ سات ايک فیصد ریکارڈ کی گئی۔

جامع کلاتھ مارکيٹ کراچی میں کسٹم حکام پرحملے کا مقدمہ درج کرلیا گيا کسٹم حکام کی درخواست پر ايف آئی آر ميں ہنگامہ، جلاؤ گھیراؤ، املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل۔ کار سرکار ميں مداخلت اورضبط شدہ سامان چھیننے کی کوشش کا الزام۔

بيٹے کی شادی ہے خوشی کا موقع ہے۔ مريم نواز نے گانا گايا۔ ويڈيو نے سوشل ميڈيا کو ہلا دیا۔ فواد چوہدری کو بھی پسند آيا۔ بولے ہمارا اختلاف سیاسی ہے اور نارمل پاکستان ایسا ہی ہے مگر اعتراض کيا ہے يہ بھی بتا ديا۔

ڈھاکا ٹیسٹ کے چوتھے روز ساجد خان کا کھيل۔ بنگلا دیشی بيٹنگ لائن کو تہس نہس کر ديا۔ چھ کھلاڑيوں کو پويلين بھيج ديا۔ میزبان ٹیم سات وکٹوں پر چھيہتر رنز بنا سکی۔

الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر حکومت کی ٹائم لائن مسترد کر دی۔

وفاقی کابینہ نے ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کیلئے شیڈول کی منظوری دے دی۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ صرف ايک نکتے کی وجہ سے پاکستان کو گرے لسٹ ميں رکھنا بلا جواز ہے۔ ايک چھوٹا سا طبقہ ايف اے ٹی ايف کی ساکھ کو متاثر کررہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان آج پشاور کا دورہ کریں گے۔

حکومت، عوام اور علماء يک آواز۔ سری لنکن ہائی کمشنر کے ہمراہ پریس کانفرنس۔ مفتی تقی عثمانی نے کہا سانحہ سيالکوٹ نے سب کو ہلا کر رکھ ديا۔ ملوث افراد کو سخت سزا ہوگی۔ چيئرمين اسلامی نظرياتی کونسل قبلہ ایاز کا کہنا تھا اسلام میں انتہا پسندی کی قطعی اجازت نہیں۔ علماء کرام کا دس دسمبر کو يوم مذمت منانے کا اعلان۔ سری لنکن ہائی کمشنر پاکستان کے ردعمل پر مطمئين۔

ملک عدنان بنے رياست کے مہمان۔ وزيراعظم ہاؤس ميں تقريب۔ عمران خان نے بتايا سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے پريانتھا کے خاندان کيلئے ایک لاکھ ڈالر جمع کئے۔ مقتول کے خاندان کو ساری زندگی تنخواہ دی جائے گی۔

امریکا ایران جوہری مذاکرات کل دوبارہ شروع ہوں گے۔ گزشتہ ہفتے ایران نے امریکی پابندیوں کے خاتمے اور جوہری اقدامات سے متعلق دو قراردادوں کے مسودے پیش کیے تھے۔

امريکی صدر نے روس کو وارننگ دے دی۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بیرون ملک سے آئے 295 مسافروں میں سے 109مسافروں کا پتہ نہیں چل سکا، ان مسافروں میں اومی کرون کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube