Sunday, January 16, 2022  | 12 Jamadilakhir, 1443

کالج کےلڑکوں کو لڑکی بن کرناچنا مہنگا پڑگیا 

SAMAA | - Posted: Dec 7, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 7, 2021 | Last Updated: 1 month ago

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہاولپور کی تحصیل حاصل پور کے نجی کالج کی تقریب میں لڑکیوں کے بھیس میں 2 لڑکوں کے ناچنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ 

کالج کی ويلکم پارٹی کے دوران مذکورہ لڑکوں نے لڑکیوں کا روپ دھار کر رقص کیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ 

عثمان بزدار نے قابل اعتراض ڈانس کا نوٹس لے ليا جس کے بعد کمشنر بہاولپور نے اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور کی سربراہی میں ایک 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جو واقعے کی انکوائری کرے گی۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں سی او ایجوکیشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شامل ہیں۔ 

وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کی تحقیقات  جلد از جلد مکمل کرکے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدايت کی ہے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انتظامیہ نے نجی کالج کو سیل کردیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube