Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

ای وی ایم: الیکشن کمیشن نے حکومتی ٹائم لائن مستردکردی

SAMAA | - Posted: Dec 7, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Dec 7, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر حکومت کی ٹائم لائن مسترد کردی۔ چیف الیکشن کمشنر کہتے ہیں ای وی ایم پر کمیٹییاں بنادیں،  ضرورت ہوئی تو پارلیمنٹ سے رجوع کیا جائے گا، بلدیاتی انتخابات میں مشین کو آزمانا چاہتے ہیں لیکن وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اِس پر کوئی جواب ہی نہیں دیا۔ سکندر سلطان نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ کسی کے دباؤ میں آکر استعفیٰ نہیں دوں گا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے انتخابات میں استعمال سے متعلق حکومت کی مجوزہ ٹائم لائن مسترد کرتے ہوئے اپنا مؤقف واضح کردیا، بولے کسی کے دباؤ میں استعفی نہیں دوں گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ایک کمیٹی قوانین کا جائزہ لے رہی ہے، ای وی ایم کے حوالے سے رولز الیکشن کمشن کمیٹی سفارشات کی روشنی میں ہی بنائے گا، جہاں ضرورت پڑی پارلیمنٹ سے بھی رجوع کرلیں گے۔ 

سکندر سلطان راجہ نے یہ بھی کہا کہ دوسری کمیٹی ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر بھارت سمیت مختلف ممالک کے سسٹم کا جائزہ لے رہی ہے، عام انتخابات تک مشینوں کی فراہمی، عملے کی تربیت سمیت تمام مراحل مکمل ہو بھی سکیں گے یا نہیں؟ اس پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے مزید کہا کہ عام انتخابات شفاف ہوں گے، کسی کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، بلدیاتی الیکشن میں ای وی ایم کا پائلٹ پراجیکٹ کرنا چاہتے ہیں، لیکن اس حوالے سے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ حکومت نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube