Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

ٹرین ڈرائیورز کاانوکھاکارنامہ، دہی لینے کیلئے انجن ٹریک پرروک دیا

SAMAA | - Posted: Dec 7, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 7, 2021 | Last Updated: 1 month ago

ٹرین ڈرائیورز کا انوکھا کارنامہ، اسسٹنٹ ڈرائیور ریلوے انجن اسٹیشن سے دور ٹریک پر روک کر قریبی دکان سے دہی لینے چلا گیا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے وائرل ویڈیو کا نوٹس ليتے ہوئے ڈرائیور رانا محمد شہزاد اور اسسٹنٹ ڈرائیور افتخار حسین کو معطل کرديا۔

واقعہ گزشتہ روز لاہور ڈویژن میں کاہنہ کاچھا ریلوے اسٹیشن کے قریب پيش آيا تھا، جہاں انجن نمبر 5217 کا اسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین روک کر دہی لینے کیلئے بازار گیا تھا۔

واقعے کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور نے ٹرین کا انجن ٹریک پر روک رکھا ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈرائیور افتخار حسین قریب ہی واقع ایک دکان سے دہی لے کر واپس آرہا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ڈرائیور رانا محمد شہزاد اور اسسٹنٹ ڈرائیور افتخار حسین کو معطل کردیا۔

اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات مستقبل میں بھی برداشت نہیں کئے جائیں گے، اگر آئندہ ایسا واقعہ پیش آیا تو اس کیخلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا، پاکستان ریلوے قومی امانت ہے، اس کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube