Friday, January 28, 2022  | 24 Jamadilakhir, 1443

ملک عدنان نوجوانوں کیلئے رول ماڈل ہیں،وزیراعظم

SAMAA | - Posted: Dec 7, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 7, 2021 | Last Updated: 2 months ago

وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعہ میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے پاکستانی ملک عدنان کو تعریفی سند سے نوازا۔ 

عمران خان نے یہ سند منگل کو وزیر اعظم ہاؤس میں سری لنکن حکومت اورعوام کے ساتھ اظہاریکجتہی کےلیے منعقدہ تقریب کے دوران پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے افسوسناک اور شرم ناک واقعہ میں حیوانوں کے درمیان پریانتھا کمارا کی جان بچانے کی کوشش پر ملک عدنان لائق تحسین اور نوجوانوں کےلیے رول ماڈل ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سب نے دیکھا کہ ایک نوجوان ہجوم کے بیچ میں راہ حق پر کھڑا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے نوجوان بلاشبہ ملک عدنان کو فخر کی نگاہ سے دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جن افراد نے بھی دین کے نام پر وہ غلط کام کیا ہے انہیں کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube