Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

کراچی: طالبعلم کی ہلاکت پر پولیس اہلکار ساتھی سمیت گرفتار

SAMAA | - Posted: Dec 7, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 7, 2021 | Last Updated: 1 month ago

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سول کپڑوں ميں ملبوس اہلکار اور اُس کے ساتھی کی فائرنگ سے انٹر کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

ایس ایچ او اورنگی اعظم گوپانگ کو معطل کر دیا گیا جبکہ مبینہ پولیس مقابلے میں ملوث اہلکار توحید اور اُس کے ساتھی کو گرفتار کرليا گيا۔ گرفتار اہلکار سے اس کا ذاتی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

ڈی آئی جی ويسٹ ناصر آفتاب کہتے ہيں کہ واقعے کی شفاف تحقيقات ہوں گی اور انکوائری کمیٹی 24 گھنٹے میں رپورٹ دے گی۔

ورثاء کے مطابق مقتول ارسلان محسود ڈمپر ایسوسی ایشن کے عہدیدار حاجی لیاقت کا بیٹا تھا جو کوچنگ سينٹر سے واپس جا رہا تھا۔ مقتول کے نوجوان کے اہل خانہ نے عباسی شہيد اسپتال ميں شديد احتجاج بھی کیا۔

اطلاع ملنے پر پی ٹی آئی رہنما حليم عادل شيخ عباسی اسپتال پہنچے۔ حليم عادل شيخ نے ايڈٰيشنل آئی جی کی نگرانی ميں واقعے کی تحقيقات کرانے کا مطالبہ کيا ہے اور سوال اٹھایا کہ سندھ پوليس کو لائسنس ٹو کل کا اختيار کس نے ديا؟

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube