Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

سانحہ سیالکوٹ پرجمعہ کویوم مذمت منایا جائے، قاری حفیظ جالندھری

SAMAA | - Posted: Dec 7, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 7, 2021 | Last Updated: 1 month ago

سیکریٹری جنرل تنظیم وفاق المدارس العربیہ قاری حفیظ جالندھری نے اپیل کی ہے کہ سانحہ سیالکوٹ پر جمعہ 10 دسمبر کو یوم مذمت منایا جائے۔

سری لنکن ہائی کمشن اسلام آباد میں مفتی تقی عثمانی سمیت دیگر علمائے کرام کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے قاری حفیظ جالندھری نے کہا کہ جمعہ کے روز علمائے کرام اسلام کے پیغام امن و محبت اور اقلیتوں کے حقوق پر روشنی ڈالیں۔

مزید جانیے: سیالکوٹ واقعے کی مذمت، علماء کاملوث ملزمان کوسخت سزادینے کامطالبہ

قاری حفیظ جالندھری نے کہا کہ ملک کی ہر مسجد و امام بارگاہ میں اسی موضوع پر گفتگو ہوگی اور قوم تک یہ پیغام پہنچایا جائے گا۔

پریس کانفرنس میں مفتی تقی عثمانی، قاری حفیظ جالندھری، طاہر محمود اشرفی، حامد رضا، علامہ عارف وحدی، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، پروفیسر ساجد میر اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز موجود تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube