Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

لاہور: پیٹرول والا ٹینکر پھٹنے سے 2مزدور جاں بحق

SAMAA | - Posted: Dec 7, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Dec 7, 2021 | Last Updated: 1 month ago

Petrol tanker blast

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں اسکریپ گودام میں پیٹرول والا ٹینکر پھٹنے سے دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق دونوں مزدور پرانے اسکریپ ٹینکر کو گیس ویلڈنگ سے کاٹ رہے تھے کہ ٹینکر کے اندر گیس بھرنے کی وجہ سے دھماکا ہوگیا۔

جاں بحق مزدوروں کو ایمبولینس کے ذریعے میو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جن کی شناخت محمد اکرم ولد برکت علی اور محمد ناصر ولد آصف علی کے نام سے ہوئی۔

واقعے کی مزید تحقیقات کے لیے مقامی پولیس موقع پر موجود ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube