Saturday, January 29, 2022  | 25 Jamadilakhir, 1443

کوئٹہ: پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، 2اہلکار زخمی

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کوئٹہ کے اسپینی روڈ کا ایک منظر (فوٹو: آن لائن)

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر دستی بم کے حملے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ صدر تھانے کی حدود میں اسپنی روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان سڑک کنارے کھڑی پولیس موبائل کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے گاڑی میں موجود 2 اہلکار زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔

دوسری طرف پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube