Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

لاہور: مقامی عدالت سے11 قیدی بھاگ نکلے 

SAMAA | , and - Posted: Dec 6, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Dec 6, 2021 | Last Updated: 1 month ago

لاہور کی مقامی عدالت سے 11 زیر حراست ملزمان پولیس کی موجودگی میں فرار ہو گئے تاہم خاصی تگ و دو کے بعد ان میں سے 2 پکڑ لیے گئے۔ 

ماڈل ٹاؤن کچہری بخشی خانے سے فرار ہونے والے قیدیوں میں 3 کيمپ جيل  جبکہ 8 کوٹ لکھپت جيل کے قيدی تھے۔ ان قیدیوں کے خلاف چوری، ڈکیتی، لڑائی جھگڑے اور قتل تک کے مقدمات درج تھے۔ 

جب انہیں عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا تھا تو بخشی خانے میں ہنگامہ آرائی ہوئی اور موقع دیکھ کر دروازہ توڑنے کے بعد وہ پتھراؤ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ 

پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن کیا تاہم ان کی بھاگ دوڑ کے نتیجے میں صرف 2 قیدی ہی ہاتھ آ سکے۔ پکڑے جانے والے دونوں ملزمان قتل اورسنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ 

متعلقہ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ بھاگنے والے قیدیوں کی گرفتاری کی کوشییں جاری ہیں جبکہ ذمہ داروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ 

دریں اثناء پولیس آپریشنز ونگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بقيہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے  ایس ایس پی آپریشنز مسنتصر فیروز کی سربراہی میں اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارےجارہے ہیں۔ 

ترجمان نے بتایا کہ کوٹ لکھپت جیل سے لائے گئے90 میں سے 3 ملزمان فرارہوئے جبکہ کیمپ جیل سےلائےگئے76 میں سے8 فرارہوئے۔ 

وکلا نے فرار ہونے والے اس واقعہ کو پولیس کی نااہلی قرار دیا ہے۔ ایک وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس والے موبائل پر ہی لگے رہتے ہیں۔ 

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی تھی۔ 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube