Friday, January 28, 2022  | 24 Jamadilakhir, 1443

آئی جی اسلام آباد ایک بار پھر تبدیل

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago

وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس سربراہ تبدیل کردیا، قاضی جمیل الرحمان کی جگہ احسن یونس کو آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔

اسٹیشلبمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضٰ جمیل الرحمان کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے، ان کی جگہ احسن یونس نئے انسپکٹر جنرل اسلام آباد ہوں گے۔

حکام کے مطابق قاضی جمیل الرحمان کو شہر میں جرائم پر قابو پانےمیں ناکامی پر ہٹایا گیا ہے۔

احسن یونس اس وقت ڈی جی آپریشنز لاہور کے عہدے پر تعینات ہیں، اس سے قبل وہ سی پی او راولپنڈی بھی رہ چکے ہیں۔

وفاقی حکومت نے قاضی جمیل الرحمان کو عامر ذوالفقار کی جگہ رواں سال جنوری میں آئی جی اسلام آباد کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube