Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

ماڈل ٹاؤن کچہری سے11ملزمان فرار،2 گرفتار،ابتدائی رپورٹ تیار

SAMAA | and - Posted: Dec 6, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Dec 6, 2021 | Last Updated: 1 month ago

ماڈل ٹاؤن کچہری بخشی خانہ سے فرار ہونے والے 11 ملزمان میں سے 2 کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔واقعے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوادی گئی ہے۔

پیرکو وزیراعلیٰ پنجاب کو بجھوائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل سے 90  ملزمان کو ماڈل ٹاؤن کچہری لایا گیا جب کہ کیمپ جیل سے 76 ملزمان کو کچہری پہنچایا گیا۔ اس دوران بخشی خانے سے 11 ملزمان فرار ہوگئے۔

فرار ہونے والوں میں حیدر علی ،فیصل ،احمد،،جاوید،وسیم، شعبان، پرویز، ایان شامل ہیں۔ان کے علاوہ عادل، سہیل اور احسن بھی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

ان ملزمان نے فرار ہونے سے پہلے ماڈل ٹاؤن کچہری کے بخشی خانے میں ہنگامہ آراٸی کی اوروہاں نصب اینٹوں کو اکھاڑ کر پولیس ااہلکاروں پرپر حملہ کیا جس کے بعد بخشی خانہ کا تالا توڑ کر فرار ہوئے۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور ایس ایس پی آپریشنز مستنصرفیروز کی سربراہی میں اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ امکان ہے کہ یہ ملزمان کچہری کے اندر کمروں میں چھپے ہوئے ہیں۔ملزمان کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن کے باعث پولیس نے کچہری کے تمام دروازے بندےکردئیے ہیں اور اطراف کے علاقے میں بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube