Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

وزیراعظم نےکامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کاافتتاح کردیا

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 6, 2021 | Last Updated: 1 month ago

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو پروگرام کا افتتاح کردیا۔

اسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کھیل زندگی میں بہت کچھ سکھاتے ہیں۔ بین الاقوامی کھیلوں کے میدان میں 21 سال گزارنے کے بعد، میں آپ کو ایک بات بتا سکتا ہوں، کھیل آپ کو سکھاتے ہیں کہ کس طرح ہار کو قبول کرنا اور گلے لگانا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہار کے ڈر سے دل توڑنا چھوڑ دیں، اس سے سکیھیں یہ بڑی خوبی ہے، تمام مشکلات اور مسائل کا مقابلہ کریں۔ اپسورٹس آپ کو زندگی کی تياری کرواتی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کھیل آپ کو زندگی کے لیے تیار کرتے ہیں۔ یہ آپ کو اپنی خامیوں کا تجزیہ کرنے اور ان کو ختم کرنے کے حل کے ساتھ آنا سکھاتا ہے، انہوں کہا کہ ہماری حکومت نے کے پی میں 300 گراؤنڈز بناچکے ہیں جبکہ نوجوانوں کو47 ارب روپے کی 63 لاکھ اسکالرشپ دیں ہیں۔

واضح رہے کہ کامیاب جوان پروگرام ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے نوجوانوں کو غیر نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں مشغول کرنے کے لیے 4 ارب روپے کے چار نئے اقدامات متعارف کرائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube