Tuesday, January 25, 2022  | 21 Jamadilakhir, 1443

ایم کیوایم کی طرزسیاست سےشکوہ رہا، کوئی ذاتی دشمنی نہیں،حافظ نعیم الرحمان

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago

جماعت اسلامی کراچی کےامیرحافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے طرز سیاست سے شکوہ رہا ہے اور ان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں رہی۔

پیر کو ایم کیوایم رہنماؤں کے وفد نےکراچی میں جماعت اسلامی کے مرکز ادارہ نور حق کا دورہ کیا۔ایم کیو ایم کے وفد نے متنازعہ بلدیاتی ترمیمی بل کے حوالےسے جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے تبادلہ خیال کیا۔

ایم کیوایم  کےوفد میں کنور نوید جمیل،خواجہ اظہار الحسن، اقبال محمد علی اور عبدالقاسم شامل تھے۔ جماعت اسلامی کے وفد میں ڈاکٹر اسامہ رضی، مسلم پرویز، منعم ظفر خان اور راجہ عارف سلطان شامل تھے۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتےہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں جماعت اسلامی کے لوگ شہید کئے گئے تاہم اب اگر ایم کیوایم خود یہ کہہ رہے ہے کہ سیاست سے مار پٹائی کا خاتمہ ہونا چاہئیے تو یہ اچھا عمل ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم وفاقی حکومت کی اتحادی ہے،ان سے گلہ بھی ہے کہ آخر کراچی کے مسائل حل کیوں نہیں ہوتے ہیں۔ صوبائی حکومت نے اس بل کو پیش کیا جو کہ سراسر زیادتی ہے اوریہ پاکستان پیپلزپارٹی کا غلط طریقہ کار غلط تھا جو کہ جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جو بل لایا گیا ہے وہ بھی اعتراضات سے بھرپور ہے اور جماعت اسلامی نے پیپلزپارٹی رہنما ناصر شاہ کو خط لکھا تھا کہ یہ بل درست نہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ شہری حکومت کے شعبے کس قانون کے تحت صوبائی تحویل میں لئے گئے اور رہے سہے اختیارات بھی چھین لئے گئے جبکہ یونین کمیٹیز کی حد بھی 75 ہزار تک کردی گئی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس بل کے خلاف ایم کیو ایم اپنے طور پر مہم چلارہی ہے اور جماعت اسلامی بھی اس بل کو مسترد کرتی ہے تاہم ایم کیوایم کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لئے تنظیمی مشاورت کی جائے گی۔

اس موقع پرایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل نے بتایا کہ کراچی کے مسائل پر سندھ حکومت کے لوکل باڈیز بل پر ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کا موقف ایک ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube