Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

سندھ ہائیکورٹ کاڈپٹی ڈائریکٹرجنوبی ایس بی سی اےکوگرفتارکرکےپیش کرنے کاحکم

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 6, 2021 | Last Updated: 1 month ago

سندھ ہائیکورٹ نے غیرقانونی تعمیرات کیس میں ایس بی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنوبی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں پیر کو سٹی کورٹ سے متصل غیرقانونی تعمیرات کیس کی سماعت کے موقع پرعدالت نے ایس بی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنوبی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے ديا۔

سندھ ہائيکورٹ نے غيرقانونی تعميرات کے کيس ميں اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں،ڈپٹی ڈائریکٹر جنوبی کیوں پیش نہیں ہوئے؟اگر وارنٹ جاری کردئیے توزیادہ عزت سے آنا پڑے گا۔

عدالت نے ایس بی سی اے افسر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرديے۔ايس بی سی اے کی جانب سے رقم مانگنے کے کيس ميں سندھ ہائيکورٹ نے ڈی جی ایس بی سی اے کو 41 دسمبر کو طلب کرليا اورکہا کہ عدالت میں پیش ہوکر وضاحت کریں۔

عدالت نےگزشتہ ایک سال سے بلڈنگ پلان کی منظوری سےمتعلق زیرالتوا درخواستوں کا ریکارڈ بھی طلب کرليا۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ گزشتہ سال 29 اکتوبر کو بلڈنگ پلان کی منظوری کی درخواست دی۔ایس بی سی اے “سسٹم ریکوائرمنٹ کاسٹ”کےلیے 10لاکھ روپے مانگ رہےہیں اور کہا ہے کہ 10 لاکھ روپے میں تمام کارروائی پوری ہوگی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube