Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

کوئٹہ: ڈیلی ویجز ملازمین کی ہڑتال، صفائی کا نظام ابتر

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Dec 6, 2021 | Last Updated: 1 month ago

کوئٹہ میں میٹرو پولیٹن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ہڑتال کے باعث شہر میں صفائی کا نظام ابتر ہوگیا، احتجاجی ملازمین تنخواہیں کی ادائیگی کے لیے بضد ہیں۔

میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ہڑتال پندرہویں روز بھی جاری رہی، ہڑتال کے باعث شہر میں صفائی کا نظام بری طرح متاثر ہے۔

ہڑتالی ملازمین کا کہنا ہے کہ جب تک تنخواہیں ادا اور مستقل نہیں کیا جاتا تب تک احتجاج جاری رہے گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے رات گئے اچانگ شہر کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کی تنخوائیں جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شہر کی صفائی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube