Sunday, January 16, 2022  | 12 Jamadilakhir, 1443

لاہور اسلام آباد موٹروے پرصرف ایم ٹیگ والی گاڑیوں کواجازت

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 6, 2021 | Last Updated: 1 month ago
lahore-islamabad-motorway

فائل فوٹو

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے فیصلے کے تحت کل 7 دسمبر سے لاہور اسلام آباد موٹروے پر صرف ایم ٹیگ والی گاڑیاں ہی چلیں گی۔

این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

ترجمان این ایچ اے کے مطابق موٹروے پر سفر کرنے والے تمام مسافر بلا تاخیر گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوائیں کیونکہ 7 دسمبر سے لاہور اسلام آباد موٹروے پر نان ایم ٹیگ گاڑیاں نہیں چلیں گی۔

این ایچ اے نے ہدایت کی ہے کہ مسافر ایم ٹیگ لگوانے کے لیے دستاویزات کے ہمراہ موٹروے کسٹمر کیئر سینٹر آئیں۔ گاڑی کی رجسٹریشن بک یا کارڈ اور شناختی کارڈ بھی ساتھ لانا لازمی ہے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے بھی عوام سے تعاون کرنے کی اپيل کی ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ايم ٹيگ کی پابندی کا اطلاق ان تمام موٹرویز پر ہوگا جو راوی ٹول پلازہ کو جوائن کر رہی ہیں۔

انعام غنی نے کہا کہ ناکارہ انجن اور اَن فِٹ گاڑیاں اسموگ پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں۔ شاہراہوں پر محفوظ سفر اور ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں عوام تعاون کريں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube