Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

انسانیت کےناطےپریانتھا کی جان بچانےکی کوشش کی تھی،ملک عدنان

SAMAA | - Posted: Dec 5, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 5, 2021 | Last Updated: 1 month ago

سیالکوٹ واقعہ میں سری لنکن شہری پریانتھا دیاوادنا کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کا کہنا ہے کہ انسانیت کےناطے سری لنکن شہری کی جان بچان ےکی کوشش کی تھی جو ہر انسان کو کرنا چاہئے۔

سماء کو انٹرویو میں ملک عدنان کا کہنا تھا کہ ذہن میں یہ بات بھی تھی کہ واقعہ سے کہی ملک کا امیج خراب نہ ہو اسلئے بھی جان کی بازی لگادی۔

ملک عدنان کا کہنا تھا کہ ایک میٹنگ میں تھا کہ مجھے اطلاع ملی کہ پریانتھا صاحب نے کسی بات پر ورکرز کو ڈانٹا ہے جس پر لوگ ان کے آفس کے باہر جمع ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تین بندے واقعہ سے پہلے ان کے آفس کے باہر سیڑھیوں پر کھڑے ہوگئے مگر لوگ زیادہ تھے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران پریانتھا صاحب آفس سے باہر آگئے آفس کے باہر جمع لوگوں نے ان کو پکڑ کر مارنا شروع کیا۔

ملک عدنان کا کہنا تھا کہ ہم نے انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ تمعہ شجاعت کے اعلان پر وزیراعظم کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے اقدام کو مثبت طور پر پیش کرکے دنیا تک پہنچایا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سیالکوٹ واقعہ میں سری لنکن شہری کو جتھے سے بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کےلیے  تمغۂ شجاعت کا اعلان کرچکے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پوری قوم کی جانب سے ملک عدنان کی بہادری اور اخلاقی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر پریانتھا دیاوادنا کو پناہ دینے اور خود کو ڈھال بنا کر انہیں جنونی جتھے سے بچانے کی پوری کوشش کی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube