Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

ن ليگ کا بھی سندھ بلدياتی ترميمی بل کی مخالفت کا اعلان

SAMAA | - Posted: Dec 5, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 5, 2021 | Last Updated: 1 month ago

مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوں کے درمیان ملاقات میں کراچی کے مسائل کے حل سمیت سندھ بلدياتی ترميمی بل کیخلاف مشترکا جدجہد پر اتفاق کیا گیا ہے۔

حکومت اتحادی جماعت ایم کیوایم کے وفد نے آج مسلم لیگ ہاوس کراچی میں ن لیگ کے رہنماوں سے ملاقات کیں۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے عامر خان ، وسیم اختر اور جاوید حنیف جبکہ ن لیگ کی جانب سے محمد زبیر ، مفتاح اسماعیل اور شاہ محمد شاہ شریک تھے۔

ایم کیو ایم نے مسلم لیگ ن کو 11 دسمبر کو ہونے والی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دے دی جس پر مسلم لیگی وفد کی جانب سے شرکت کی یقین دہانی کرائی گئی۔

رہنما ن لیگ مفتاح اسماعيل کا کہنا تھا کہ پيپلزپارٹی حسب روايت کراچی کے حقوق پرحملے کررہی ہے، بلدياتی اداروں کے اختيارات مزيد کم کرديئے گئے ہیں۔

رہنما ايم کيو ايم پاکستان عامرخان کا کہنا تھا کہ جعلی اورجھوٹی اکثريت کی بنياد پر اسمبلی سے بل پاس کرايا گيا۔ رہنما ن لیگ محمدزبیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ محصولات سے حاصل پيسے کہاں لگ رہے ہيں کیونکہ پيسے نہ تو کراچی ميں لگ رہے ہيں اورنہ ہی سندھ کے کسی اور شہر میں کوئی ترقیاتی منظوبہ نظر آرہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube