Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

ویڈیو:وطن کےدفاع میں جان قربان کرنے والےمیجرمحمداکرم شہید

SAMAA | - Posted: Dec 5, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 5, 2021 | Last Updated: 1 month ago

مادر وطن کے دفاع کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجر محمد اکرم شہید کا انچاسواں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔ انیس سو اکہتر میں آج ہی کے دن اُنہوں نے دشمن کے مقابلے میں جرات و بہادری کی عظیم داستان رقم کیا جس پر انہیں نشان حیدر سے نوازا گیا۔ میجر اکرم جوانوں کے ہمراہ 1971ء میں اس وقت کے مشرقی پاکستان کے ضلع ہلی کے اگلے مورچوں پر فرائض سر انجام دے رہے تھے، جب ان کی کمپنی پر دشمن نے فضائی حملے کے ساتھ ساتھ آرٹلری اور آرمرڈ کا بڑا حملہ کیا گیا۔ انہوں نے پندرہ روز تک جواں مردی سے مقابلہ کیا اور ہر حملہ ناکام بنا دیا۔ پاک فوج کی اہم سپلائی لائن پر دشمن کے حملے ناکام بناتے ہوئے میجر اکرم پانچ دسمبر 1971ء کو شہید ہوگئے۔ اسلام آباد سے عثمان خان کی رپورٹ دیکھیے:

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube