Friday, January 28, 2022  | 24 Jamadilakhir, 1443

گجرات: گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

SAMAA | - Posted: Dec 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

گجرات کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں گھر سے دو خواتين سميت 4 افراد کی لاشيں برآمد کی گئی ہیں۔ مرنے والوں ميں دو سگی بہنيں شامل ہيں۔

پوليس کی ابتدائی تحقيقات کے مطابق قاتل نے پہلے فائرنگ کر کے اپنی بيوی، سالی اور ہم زُلف کو قتل کيا اور خود کشی کرلی۔

پوليس نے جائے وقوعہ سے بچے کو تحويل ميں لے ليا جو گھر ميں موجود تھا۔ واقعہ کی مزيد تفتيش جاری ہے۔

ابتدائی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ واردات دو روز پہلے ہوئی، محلے والوں نے بچے کے رونے کی آواز پر پولیس کو اطلاع آج دی۔ ڈی پی او عمر سلامت کے مطابق مقتولین کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube