Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

لاہور ضمنی الیکشن: ن لیگ نے میدان مارلیا

SAMAA | - Posted: Dec 5, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 5, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فائل فوٹو

لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک نے میدان مار لیا۔

ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ کے امیدوار شائستہ پرویز ملک اور پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل کے درمیان مقابلہ تھا جبکہ جمشيد اقبال چيمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی۔

حلقے میں صبح 8 بجےسے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے پولنگ جاری رہی جہاں ہزاروں افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے ٹوٹل 254 پولنگ اسٹیشنز کے غیر ختمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک 46 ہزار 811 ووٹ لے کر پہلے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل 32 ہزار 313 ووٹ کے ساتھ دوسرے نبمر پر رہے۔

مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے چوہدری اسلم گِل سمیت 11امیدوار اس حلقے کی سیٹ کیلئے میدان میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ ن کے ایم این اے محمد پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube