Saturday, January 29, 2022  | 25 Jamadilakhir, 1443

کوسٹل ہائی وے کو گوادر پورٹ سےجوڑنے والےپہلے پل کاافتتاح

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago

Gwadar flyover

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں سی پیک منصوبے میں شامل کوسٹل ہائی وے کو گوادر پورٹ سے جوڑنے والے پہلے پل کا افتتاح کر دیا گیا۔

سرکاری حکام کے مطابق ایسٹ بے ایکسپریس وے سی پیک پراجیکٹ پر پل کا ایک طرف کا راستہ ماہی گیروں کے لیے کھول دیا گیا ہے، 19 کلو میٹر ایسٹ بے ایکسپریس وے کوسٹل ہائی وے کو گوادر پورٹ سے جوڑے گا۔

اس کے علاوہ سی پیک منصوبے میں شامل پہلے پل سے ماہی گیروں کو اپنے گھروں کے سامنے سے سمندر تک براہ راست رسائی حاصل ہوگی۔

یہ جدید ترین رسائی اولڈ ٹاون گوادر کے مقامی ماہی گیروں کی سہولت کے لیے ایکسپریس وے کے اصل ڈیزائن میں شامل کیے گئے تین پلوں میں سے ایک ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پل کا افتتاح چینی اور پاکستانی کارکنوں کی دن رات انتھک کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube