Saturday, January 29, 2022  | 25 Jamadilakhir, 1443

کیا اسموگ کا خاتمہ ہونے والا ہے

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago

بشکریہ اے ایف پی

محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت مختلف علاقوں میں آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آئندہ چھتیس گھنٹوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، کم شدت کی مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج بروز ہفتہ 4 دسمبر کی رات کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔

محکمے کے مطابق طویل خشک موسم کے بعد ہفتہ سے اتوار کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ویک اینڈ کے دوران پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی بھی ہے۔

پیر اتوار ہفتہ کم سے کم درجہ حرارت ہوا میں نمی شہر

04-06

04-06

02-04
6 °C 57% مری

10-12

10-12

09-11
8 °C 39% بہاولپور

08-10

08-10

07-09
7 °C 62% ڈیرہ غازی خان

08-10

08-10

07-09
8 °C 65% ملتان

08-10

08-10

07-09
7 °C 46% چکوال

09-11

09-11

08-10
8 °C 47% فیصل آباد

09-11

09-11

08-10
9 °C 51% سرگودھا

11-13

11-13

10-12
10 °C 64% لاہور

05-07

05-07

04-06
4 °C 45% اٹک

08-10

08-10

07-09
8 °C 66% جہلم

10-12

10-12

09-11
10 °C 51% ساہیوال

میٹ آفس کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب اور اس کے گردو نواح میں بھی بارش کا امکان ہے۔ اتوار کو کشمیر، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے۔ ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، ، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور لاہور میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

اتوار کو سیاحتی مقامات وادی نیلم، باغ، راولاکوٹ، نتھیاگلی، گلیات، ناران کاغان، وادی ہنزہ، گلگت، اسکردو، استور، چترال، دیر، سوات اور مالم جبہ میں بھی برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ کی شدت میں کمی آئی ہے، پیر سے دھند کی شدت اور پھیلاؤمیں اضافے کی توقع ہے، رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی کا امکان ہے۔

کراچی کا موسم

دوسری جانب میٹ آفس نے کراچی میں بھی سردی کی شدت بڑھنے اور سرد لہر کی پیش گوئی کی ہے۔ چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں کراچی کا درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ گر سکتا ہے۔

کراچی میں سردی میں شدت سے متعلق سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں شدید سردی کی پہلی لہر 6 سے 7 دسمبر تک شروع ہوجائے۔ جس کے بعد بتدریج کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

کراچی میں سردی کب تک قیام کرے گی ؟ اس سوال کے جواب میں چیف میٹرو لوجسٹ نے بتایا کہ کراچی میں اس دفعہ سردی جنوری کے آخر تک برقرار رہے گی، جب کہ جنوری میں کراچی سمیت ملک بھر میں شدید سردی متوقع ہے۔

پیر اتوار ہفتہ کم سے کم درجہ حرارت ہوا میں نمی شہر

18-20

18-20

17-19
17 °C 21% کراچی

16-18

16-18

15-17
16 °C 36% حیدر آباد

12-14

12-14

11-13
11 °C 50% سکھر

15-17

15-17

14-16
14 °C 28% ٹھٹھہ

11`-13

11`-13

10-12
10 °C 39% موہنجوڈاڑو

10-12

10-12

09-11
10 °C 43% دادو

11-13

11-13

10-12
11 °C 26% مٹھی

12-14

12-14

11-13
12 °C 39% نوابشاہ

بلوچستان

بلوچستان کے بالائی علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے سردی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے، جب کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم شدید سرد ہے۔

بارشیں

میٹ آفس کے مطابق دسمبر سے فروری کے دوران ملک کے جنوبی حصوں میں معمول سے قدرے کم جب کہ وسطی حصوں میں معمول کے قریب بارشیں متوقع ہیں۔ اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے شمالی حصوں میں معمول سے قدرے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

ممکنہ اثرات

بارش کے باعث پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ کی شدت میں کمی ۔
پیر سے دھند کی شدت اور پھیلاؤمیں اضافے کی توقع۔
رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی کا امکان۔

موٹر وے اور دھند

قبل ازیں شدید دھند کے باعث ملتان سکھر موٹر وے ایم تھری ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی، تاہم حدِ نگاہ بہتر ہونے پر اسے کھول دیا گیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث ملتان خانیوال اور خانیوال عبدالحکیم موٹر وے صبح کے اوقات میں بند کی گئی۔

موٹر وے ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے صوابی انٹر چینج، ایم فور شیر شاہ انٹر چینج سے عبدالحکیم انٹر چینج اور ایم فائیو شیر شاہ انٹر چینج سے رکن پور تک بند کی گئی۔

سوات ایکسپریس وے بھی کرنل شیر خان انٹر چینج سے کٹلانگ انٹر چینج تک بند کی گئی۔

دھند کے باعث موٹر وے کی بندش کی وجہ سے موٹر وے پولیس کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube